کراچی میں ایس آئی یو اہلکاروں نے گھر سے چوری ہونے والا سونا ہڑپ کرلیا، ملزمہ کی نشاندہی پر گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولا سونا اور نقد رقم برآمد کرلی۔
اس حوالے سے با خبرذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو میں کارروائی کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، اور گرفتار پولیس اہلکاروں کے قبضے سے 65 تولا سونا اور نقد رقم بھی برآمد کرلی۔
با خبرذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں ملازمہ نے ایک گھر میں چوری کی، چوری کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو اہلکاروں نے مبینہ طور پر ملازمہ سے سونا اور رقم برآمد کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کو مبیبہ طور پر کارروائی سے آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیاجس پرملزمہ نے سامان کی برآمدگی کے حوالے سے ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا۔