قانونی قدم کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔فائل فوٹو
قانونی قدم کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔فائل فوٹو

آوازان کی نہیں، یہ جھوٹی آڈیو ہے۔ ثاقب نثار

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ وہ ان سے منسوب مبینہ آڈیو کے حوالے سے قانونی قدم کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جب ان کے نمائندے  نے سابق چیف جسٹس سے پوچھا کہ کیا وہ خود سے منسوب مبینہ آڈیو کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی کریں گے؟ اس پر ثاقب نثار نے کہا کہ  انہوں نے ابھی آڈیو سنی ہے، ابھی سوچ رہے ہیں کہ کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس سے منسوب ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر احتساب عدالت کے جج کو نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اس آڈیو میں آوازان کی نہیں بلکہ یہ جھوٹی آڈیو ہے۔