ہلاک ہوئے 4 دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔فائل فوٹو
ہلاک ہوئے 4 دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔فائل فوٹو

وزیرستان میں جھڑپ میں4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 29مارچ کو ہوا۔ جوانوں نے بھرپورجواب دیتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر اورلانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کیپٹن اورایک لانس نائیک کی شہادت پراظہارتعزیت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور شہدا کے درجات کی بلندی و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔