الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 اگست کو طلب کیا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 اگست کو طلب کیا ہے۔فائل فوٹو

ڈسکہ ضمنی الیکشن۔عثمان ڈار و دیگر ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس میں تحریک انصاف رہنما فرودس عاشق اعوان اورعثمان ڈار سمیت 6 افراد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 اگست کو طلب کیا ہے جن میں عثمان ڈار اور فردوس عاشق اعوان کے ساتھ عمر ڈار، عارف سونی، اقبال سونی اور آصف سونی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈی پی او آفس میں میٹنگ پر وضاحت کے لیے ان رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر 3 لاکھ روپے 20 پریذائڈنگ افسران میں بانٹنے اور انتخابی عمل رکوانے اور دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے۔