تحریک انصاف کا کراچی میں 26 اگست کو ہونیوالا جلسہ ملتوی
August 24, 2022 · قومی
فیصلہ عمران خان کی کل عدالت میں پیشی کے سبب ملتوی کیا گیا ہے۔
کراچی: تحریک انصاف نے 26 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق جلسہ عمران خان کی پیشی اور بلدیاتی الیکشن موخر ہونے پر ملتوی کیا گیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان عدالتی سماعتوں کے باعث مصروف ہیں، عمران خان کو کل عدالتی سماعت میں شامل ہونا ہے۔