اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 313 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثر مزید4 افراد انتقال کر گئے جبکہ134مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے16 ہزار339 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 313 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کرونا کے 134 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.92ریکارڈ کی گئی۔