اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے جبکہ 433کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کرونا کے 16 ہزار075ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.69 فیصدرہی جبکہ کروناکے122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔