شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ،فائل فوٹو
شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ،فائل فوٹو

کے پی حکومت کی ایما پر شہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

 ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکو مت کی ایما پرشہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

قانونی خانہ پری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل قربانی کا بکرا بن گئے ہیں۔

تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پرڈی آئی خان میں پہلے سے ہی بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں قید پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہبازگل کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، اور مقدمے میں شہبازگل پر بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے سازش اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں بغاوت اور سازش کی دفعات 120 بی، 124اے، 131 ، 135 اے، 505 اور 500 اے شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مقدمہ خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔