اسد عمر توہین عدالت نوٹس جاری

تیمور جھگڑا کے خط میں اعتراض والی بات کیا ہے۔اسد عمر

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا،امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے منظرعام پرآنے والی شوکت ترین کی آڈیو لیکس پرکہا کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی ، آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتےرہے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ  بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچا جارہاہے، پی ڈی ایم نے ان 3ماہ میں کیا کیا سب کوعلم ہے،، امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظورکرلے گا، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا، یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا 2ماہ سے وقت مانگ رہےہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ خط میں کہاگیا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے،خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کرحکومت کو مثبت جواب دیا،پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھیں گے تو کہیں گے ہمارے کیسز ختم کریں ،پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

عمران خان کے ساتھ قوم کھڑی ہوچکی ہے،جتنا عمران خان کو گرانے کی کوشش کریں گے، وہ اتنے ہی مضبوط ہورہے ہیں، کیا کورونا میں ہم نے آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف اور وقت نہیں مانگ؟ 17 جولائی کے بعد ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، حقیقت صرف خط ہے، ایک ٹویٹ آتی ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا، وہ جھوٹ نکلا، آڈیو پہلے ہوئی بعد میں خط لکھا گیا، سب بتادیں، تیمور جھگڑا کے خط میں اعتراض والی بات کیا ہے۔

شوکت ترین کا محسن لغاری اور تیمورجھگڑا سے فون پر بات کرنا کوئی مسئلہ کی بات نہیں، خط کو تیمور جھگڑا خود اون کر رہا ہے، جو بات صوبے کے مفاد میں تھی وہی لکھی۔