لاہور:پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن محمد سرفراز ورک کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چھپٹا مار کر معصوم شہریوں سے نقدی اور موبائل اسنیچ کرتے تھے اور پھر مہارت سے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر بھی تبدیل کردیتے تھے۔
ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری کی بڑی مارکیٹ میں موبائل فروخت کرتے تھے، جنہیں خفیہ اطلاع پر مسروقہ سامان سمیت گرفتار کیا۔