اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

اصل میں توہین کی سزا جج صاحبہ کوملنی چاہیے۔مریم نواز

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین

عدالت کیس میں جواب دوبارہ جمع کروانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا رد عمل آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کرکے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔

مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اورکچھ ثابت ہو نہ ہو،نون لیگ اور نواز شریف کیخلاف ناانصفایاں اور زیادتیاں عیاں ہو گئیں،انہوں نے کہا کہ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔

مریم نوازنے ایک اورٹویٹ پرلکھا کہ دہرہ نظام انصاف کا ہیش ٹیگ بھی لکھا۔