پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

حامد خان سابق چیف جسٹس کے بیٹےارسلان افتخار کا پارٹنر ہے فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان کے خود سے متعلق ریمارکس پر ردعمل دیدیا۔

حامد خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر قرار دے دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں یہ مسئلہ نہیں، عدالت کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز گِل پر تشدد اورتوہین عدالت کے کیس دونوں کو ساتھ سنے۔

ایک اور بیان میں فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ ابھی تک ہماری جماعت نے عوام کو روکا ہوا ہے، اگر فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو سزا اس وقت ہوئی جب وہ اپنی مقبولیت کھو چکے تھے جبکہ عمران خان اس وقت اپنی مقبولیت کی معراج کو چھو رہے ہیں، انہیں سزا نہیں دی جا سکتی۔