نعروں کے بعد آغا سراج درانی اپنی گاڑی  میں  بیٹھ کر واپس چلے گئے۔فائل فوٹو
نعروں کے بعد آغا سراج درانی اپنی گاڑی  میں  بیٹھ کر واپس چلے گئے۔فائل فوٹو

خالی ہاتھ دورہ کرنے پر سیلاب متاثرین آغا سراج درانی پربرہم

کراچی: پاکستان پیپلز  پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شکارپور میں سیلاب متاثرین نے خالی ہاتھ دورہ کرنے پر واپس بھیج دیا، سوشل میڈیا پران کیساتھ  پیش آنے والے واقع کی ویڈیو وائرل ہو رہی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آغا سراج درانی کو شکار پور میں سیلاب متاثرین نے گھیر رکھا ہے ،سیلاب متاثرین کو نعرے لگاتے اور پی پی رہنما کو واپس جانے کا کہتے بھی سنا جا سکتا ہے، ان نعروں کے بعد آغا سراج درانی اپنی گاڑی  میں  بیٹھ کر واپس چلے گئے۔