فرانسیس طیارہ کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: فرانسیسی طیارہ  اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔ ترجمان وزارت صحت  کے مطابق وزیر صحت نے  فرانسیسی طیارے کے عملے انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر  کا  استقبال کیا ۔

اس موقع پر ترجمان وزارت صحت قادر پٹیل  نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے ۔ یہ اس بات کی عکاس  ہے کہ  اس مشکل گھڑی میں فرانس پاکستان کیساتھ کھڑا  ہے ۔

وزیرصحت  نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں ، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں ، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں ، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی اسٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔