حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ ان مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیک ڈور گفتگو وہاں ہوتی ہے جہاں  معاملات عوام کی بجائے اشرافیہ نے طے کرنے ہوتے ہیں۔  ان  کا  کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کسی کے ہاتھ میں  کچھ نہیں، فیصلے عوام نے اپنے ہاتھ میں  لے لئے ہیں۔