پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

سلطان محمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑکرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

               
September 6, 2022 · قومی
باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔فائل فوٹو

باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔فائل فوٹو

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سلطان محمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑکرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔

سلطان محمد خان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے جبکہ وہ 2021 تک وزیر بھی رہے ۔