حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو

لاہور میں تہرے قتل کی ہولناک واردات

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں تہرے قتل کی ہولناک واردات نے  دل دہلا دیے،بھانجے نے اپنے سگے ماموں ، ممانی اور کزن کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شان نے تینوں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز اویس شفیق سمیت پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکےقتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔