عمران  خان سے نمٹنا پڑے گا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں اس سے نمٹنا پڑے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں موقف مشروط ہے اگر فوج غیر جانبدار رہی تو کیچڑ اچھالوں گا۔ اگر عدالتوں نے میرے جرائم کو قانونی قرار نہ دیا تو ان کے خلاف بولوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کی چوری کو بے نقاب کیا تو ان کی سالمیت پر حملہ کروں گا، اس لعنت سے نمٹنا پڑے گا۔