اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی پیشی ہوئی، بلیو ایریا میں طیبہ گل کے ساتھ ملاقات کی تردید کردی، کہا یاد نہیں کہ خاتون وزیراعظم ہاؤس میں ملنے آئیں، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس اورسیٹزن پورٹل کا ریکارڈ چیک کرنے کی استدعا کردی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان 3 نے بھرپور طریقے سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی خاتون سے نہیں ملا، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک ماہ تک کوئی وزیراعظم ہاؤس میں رہے اور ریکارڈ میں کچھ نہ ہو۔
اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کہ وہ خاتون کبھی وزیراعظم ہاؤس آئی تھی،بہتر ہے وزیراعظم ہاؤس اور سٹیزن پورٹل کا ریکارڈ چیک کرلیا جائے۔ کمیٹی چیئرمین نورعالم کے پوچھنے پراعظم خان نے بلیوایریا میں کسی کے دفتر جانے اور طیبہ گل سے ملنے کی بھی تردید کردی۔