آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرناصرکے تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔فائل فوٹو
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو مبینہ طورپرغیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول نثاراوراس کی بیوی کو رات گئے نامعلوم افراد نے گولیاں مارکرقتل کیا، قتل کا واقعہ تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق شبہ ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔