کراچی: تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی اقراء یونیورسٹی کے چانسلر و سماجی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنید لاکھانی کافی دنوں سے ڈینگی وائرس میں مبتلا اورجس کا علاج بھی جاری تھا تاہم وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئے، جن کی نماز جنازہ بعد نمازعصر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
حنید لاکھانی کے انتقال پر پی ٹی آئی کراچی نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حنید لاکھانی رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے، جن نے سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی نے حنید لاکھانی کی اچانک موت پر اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ تحریک انصاف مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔