اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مریم نواز کی درخواست۔ جسٹس انوارالحق کی سماعت سے معذرت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس انوارالحق پنوں نے سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔

 لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت ہوئی، دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس انوارالحق پنوں نے سماعت کرنے سے معذرت کرلی، عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ چوہدری شوگر مل کا ریفرنس ابھی دائر نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ تین ججوں کے انکاراور تین بینچ ٹوٹنے کے بعد مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنی درخواست کی واپس لے لی تھی۔