اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی ذمے داری پاکستان پرعائد نہیں ہوتی مگر قیمت ادا کر دی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا عالمی حدت کے باعث پاکستان کو مشکل کا سامنا ہوا اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا متاثرین سے اظہار یکجہتی کافی نہیں ،عملی کام کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جس کا دنیا کو ازالہ کرنا چاہیے۔ اس بات میں شک نہیں کہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے،۔انہوں نے کہا کہ عوام یاد رکھیں گے کون ان کے پاس آیا اورکون اسلام آباد میں بیٹھا رہا۔