سوات میں بین الاقوامی کمپنی کے 7 ملازمین اغوا

سوات: پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی موبائل سروس کمپنی کے 7 ملازمین کو اغوا کرلیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ساتوں ملازمین کو تحصیل مٹہ سے اغوا کیا گیا ہے۔

زاہد نواز نے بتایا کہ ملزمان نے کمنی ملازمین کو رہا کرنے کے بدلے دس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔