سمجھ نہیں آتی حکومت اپنے اتحادیوں کے پیچھے بھی کیوں پڑ ی ہے، نعیمہ کشور
یہ سب کچھ بہت افسوس ناک ہے، رکن قومی اسمبلی
۔سمجھ نہیں آتی حکومت اپنے اتحادیوں کے پیچھے بھی کیوں پڑ ی ہے، نعیمہ کشور
جے یو آئی ف کی رہنما،رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی حکومت کس طرف جارہی ہے، اپنے اتحادیوں کے بھی پیچھے پڑی ہوئی ہے۔
’’امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان سے ان لوگو ں کو اتنا ڈر کیوں لگ رہاہے، بار بار ان کو ہائوس اریسٹ کرتے ہیں ، وجہ بھی نہیں بتاتے۔ ابھی اطلاع یہ ہے کہ حیدری صاحب کو پولیس لائن منتقل کیا گیاہے۔ یہ بہت افسوس ناک ہے۔ وہ دل کے مریض ہیں، انہیں سٹینٹ لگی ہوئی ہے ، اس حالت میں ایک ایم این اے کو سپیکر کو بتائے بغیر کیسے اریسٹ کیا گیا۔عزیر اویس کادوبارہ ریمانڈ دیاگیا ہے۔
نعیمہ کشور کا مزید کہناتھاکہ وہ ٹویٹر ہینڈل سینیٹر کامران مرتضیٰ کا نہیں جس پر کہا گیا کہ اس جمہوریت سے مارشل لا بہتر ہے۔ لیکن ہمیں افسوس ہورہاہے کہ حکومت ہر جماعت کے پیچھے پڑی ہے۔ حکومت بار بار ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے اس کے لیے بھی مسائل پیداہورہے ہیں۔