کراچی میں آئندہ تین روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

درجہ حرارت  32سے  34 ڈگری کے درمیان جاسکتا  ہے، دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 تک فیصد بڑھ سکتا ہے

               
September 19, 2022 · قومی

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطاق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں تین  روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  32سے  34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 تک فیصد بڑھ سکتا ہے۔ تین روز کےد وران سمندر  کی جنوب  مغربی ہوائیں بحال رہنے کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق گزشتہ روز(اتوار) کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 سینٹی گریڈ جبکہ  ہوا  میں  نمی  کا تناست 61 فیصد رہا۔