سارہ کے سر، ماتھے اوربازوؤں پر زخم تھے، پوسٹمارٹم رپورٹ

بیٹانشے کی حالت میں نہیں تھا۔مقتولہ سارہ کی لاش پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔

               
September 23, 2022 · قومی
مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔فائل فوٹو

مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔فائل فوٹو

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار ایاز امیر کے بیٹے شاہنوازکے ہاتھوں قتل ہونے والی اُس کی بیوی سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،مقتولہ سارہ کے سر، ماتھے اوربازوؤں پر زخم کے نشانات ہیں۔

میڈیا رپورٹسکے مطابق خاتون ڈاکٹرنے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا اورمختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔ مقتولہ سارہ کی لاش پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے۔

 

پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے خاندان سے کینیڈا میں رابطہ کیا جا رہا ہے، مقتولہ کی میت نمونے فارنزک کے لیے بھجوائے جانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سارہ کے خاندان سے اگر کوئی بھی مدعی نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ واردات کے وقت قاتل نارمل تھا، وہ کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔