مینگورہ ،بائی پاس روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک
کیپٹن سمیت3سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو مقامی اسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ متاثرہ علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
October 8, 2022 · قومی
مینگورہ(اُمت نیوز)مینگورہ شہر کے علاقے بائی پاس روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک،کیپٹن سمیت3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے
۔علاوہ ازیں چند راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔
زخمیوں کو مقامی اسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا ہے ۔
جبکہ متاثرہ علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔