کراچی(امت نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1250 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا ایک ہزار 72 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 23 ہزار 285 روپے کا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 1695 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔