شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں لانس نائیک مزمل کلیم اور توقیر احمد میر شہید ہوگئے۔
دونوں اہلکاروں کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہکار اور افسر شہید ہو چکے ہیں۔