ضمنی انتخاب سازشی ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہے۔مریم اورنگزیب

وام ‏آج گھروں سے نکلیں اور ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کر دیں۔

               
October 16, 2022 · قومی
عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔فائل فوٹو

عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات کے موقع پرکہا ہے کہ عوام ‏آج گھروں سے نکلے اور ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کر دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک ٹویٹر پر اپنے پیغام وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگز یب نے لکھا کہ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے،عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبرفتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اورغنڈوں سے نبردآزما ہیں۔