فیصل آباد (اُمت نیوز)این اے 108فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
انہوں نے شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ ہار کا سبب مہنگائی اور بجلی کے بلوں سمیت مختلف ایشوز تھے۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ یہ ریہرسل تھی، کارکن نئے جذبے سے آئندہ کیلئے تیاری کریں۔
واضح رہے کہ این اے 108 فیصل آباد کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان نے (ن) لیگ کے عابد شیر علی کو 24 ہزار 471 ووٹوں سے ہرا دیا۔