کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں کار سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، قانونی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون گلشن حدید فیز ٹو میں ماموں کے گھر رہتی تھی، خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، خاتون کا دوست اسد 2 روز قبل خاتون کو گھر سے لے کر گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی، دو روز قبل دوست نے آپریشن کروایا، وہ اسپتال میں زیر علاج تھی، تاہم آج گاڑی سے اس کی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا، گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔