پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی نتائج روکنے سے متعلق درخواست مسترد

شیخوپورہ(اُمت نیوز)شیخوپورہ میں پی پی 139 کے انتخابی نتائج روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابوبکر شرقپوری کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو کامیاب قرار پائے تھے۔
وہ 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے تھے۔
پی ٹی آئی امیدوار محمد ابوبکر نے انتخابی نتائج روکنے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی۔
ریٹرننگ آفیسرنے پی ٹی آئی امیدوارمحمد ابوبکر شرقپوری کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ پٹیشنر اپنی درخواست سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کرنےمیں ناکام رہا۔