اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کیلئے گرانٹ موخر کردی

سیلاب متاثرہ کاشت کاروں کیلئے تین ارب 20 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری

               
October 18, 2022 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو تین ارب بیس کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے 17 ارب روپے جب کہ سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو تین ارب 20 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی.
تاہم ساتویں مردم شماری و خانہ شماری کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری موخر کردی گئی۔