کوئٹہ: بلوچستان کے خاران کے علاقے زیریں جنگل میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنت نے حساس ادارے کی اطلاع پرکارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق 6 گھنٹے تک جاری رہنے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 گزشتہ سال نوشکی ایف سی کیمپس پرہونے والے حملوں میں بھی شریک تھے۔
دہشت گردوں سے خطرناک اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکا کا خیز مواد برآمد ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظییم سے تھا۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، یہ گروپ خاران میں پولیس اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔