عبدالحکیم بلوچ کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج

کراچی : این اے 237 ملیر کی نشست سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ الیکشن کا شوق ہے تو میں انہیں پھر سے شکست دینے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دے کر فیصلہ سنا دیا، عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کر کے دکھائیں، دھاندلی کا شور مچانے سے عمران خان اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتے۔