فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس۔3 مجرموں کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ 6 سال بعد سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

سیشن جج عطا ربانی نے چھ سال اور7 ہفتوں بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مقدمے میں نامزد تینوں مجرمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھرکوعمرقید کی سزا سنائی گئی۔

تینوں مجرمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عدالت پیش کیا گیا۔ جج نے استفسارکیا کہ نعمان کھوکھرآپ پر کتنے کیس تھے، مجرم نعمان کھوکھر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا جو کیس تھا اس میں بری ہوا ہوں۔

بیرسٹر فہد ملک کو اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقہ میں 15 اگست 2016 میں قتل کیا گیا تھا۔ بیرسٹر فہد ملک کیس کا ٹرائل چھ سال تک چلتا رہا، پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔

پولیس سخت سیکیورٹی میں مجرمان کو لے کرکچہری سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوگئی، مجرمان کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔