ملزم نے ایک ہی فائرکیا جو کہ طلحہ کے پیٹ میں لگا۔فائل فوٹو
ملزم نے ایک ہی فائرکیا جو کہ طلحہ کے پیٹ میں لگا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کاکوآرڈینیٹر اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی: سچل کے علاقے ملک سوسائٹی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کا کوآرڈینیٹر طلحہ شیخ نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس حوالے ایس ایچ او سچل مظہراعوان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ 7 اکبوبر کی صبح پیش آیا تھا ، مقتول طلحہ اپنے گھرکے باہر کھڑا تھا کہ ایک ملزم آیا اور اس نے ایک ہی فائر کیا جو کہ طلحہ کے پیٹ میں لگا جس سے اس کا گردہ شدید متاثر ہوا تھا جبکہ طلحہ سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی تھی۔

مظہر اعوان نے بتایا کہ طلحہ شیخ کا آپریشن ہوگیا تھا اوراس کی حالت خطرے سے باہر تھی لیکن اس دوران اسے ڈینگی بھی ہوگیا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔