لاہور( اُمت نیوز)تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد واضح ہوگیا کہ سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،رانا ثناء اللّٰہ تو اپنی یوسی سے بھی ہار گیا ہے، پنجاب سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گی۔
ضمنی انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف لاہور نے تاجپورہ میں یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اب چھوٹے دیہاتوں میں بھی لوگ عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں سب سے زیادہ غریبوں کو ریلیف دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے صحت کارڈ،احساس پروگرام دے کر ثابت کیا کہ وہ غریب کا احساس رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت سوائے بے عزتی کے کچھ نہیں کرواسکتی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، اب اسےمہنگائی نظر نہیں آ رہی؟ رانا ثنا اللّٰہ جتنی مرضی آنسو گیس منگوالے ہمارے سمندر کو نہیں روک سکے گا۔