عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے، خواجہ آصف

 اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل کرنا چاہتی ہے تو بلیک میل نہیں ہوں گے۔

               
October 19, 2022 · قومی
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

اسلام آباد(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما  اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل کرنا چاہتی ہے تو بلیک میل نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو آسرا دینے کیلئے مذاکرات کی بات کی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا پروسیس اگلے پانچ سات دنوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔