سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔فائل فوٹو
سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔فائل فوٹو

نون لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے۔شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے دعویٰ کیا ہے کہ( ن) لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمدنے کہاکہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گردگھوم رہی ہے، (ن) لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے، اسحاق ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہبازشریف سے پوچھ لیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ شہبازشریف شوپیس ہیں، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھا گئی ہے، راناثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں ،10 سے 15دن میں پتہ لگ جائے گا کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔