اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں پانچ سال کیلئے نا اہل کیے جانے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی رد عمل جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے، عمران خان اب نااہل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔