(تصویر:۔ پی آئی ڈی)

اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئےاجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( اُمت نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے گھناؤنے رجحان میں کمی نہیں آرہی۔
وزیراطلاعات نے او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئےاجتماعی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کانفرنس کے دوران اسلاموفوبیا اور فیک نیوز سمیت دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے مسلمان ممالک میں اطلاعات کے بہاؤ کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کا سچی خبروں کے ذریعے مقابلہ کرنا ہوگا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں شرکت اور ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔