برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی مرتضی علی شاہ نے خبر دی ہے کہ ممتاز پاکستانی اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ مرتضی علی شاہ نے ٹوئٹر کے ذریعے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ارشد شریف کے خاندانی ذرائع نے بھی اس اندوہناک واقعے کی تصدیق کر دی ہے ۔ صحافی کے مطابق ارشد شریف حال ہی میں پاکستان سے جانے کے بعد دبئی سے لندن منتقل ہوئے تھے ، تاہم فی الحال یہ تفصیل معلوم نہیں ہوسکی کہ ان کا کینیا میں کس طرح قتل ہوا ہے۔
دوسری طرف نجی ٹی وی اے آر وائی نے ارشد شریف کی موت کو حادثے کا نتیجہ قرار دیا ہے ، وا ضح رہے کہ ارشد شریف مذکورہ چینل سے منسلک تھے۔