وزیراعظم آج دور روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہونگے

سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، اگلے ماہ محمد بن سلطان کی پاکستان آمد متوقع ہے، ذرائع

               
October 24, 2022 · قومی
واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو

واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے، جہاں اُن کی سعودی ہم منصب محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوگی۔ نجی ٹی وی کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں اُن کی وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات شیڈول ہے۔

شہباز شریف سعودی وزیراعظم کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس وزٹ کے بعد اگلے ماہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔