لاہور: پاکستان میں مارشل لا کی آوزیں تقویت پکڑنے لگیں،معروف صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر کہتے ہیں کہ مارشل لاکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جنوبی ایشیا کی سول سوسائٹی پر سیشن سے خطاب کرتےہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ملکی حالات تبدیل نہیں ہورہے، پیکا آرڈیننس سابق حکومت میں لایا گیا، موجودہ بھی انہی کے نقش قدم پر ہے۔
حامد میر نے کہا کہ 1970 میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان دو ٹکرے ہونے کا الزام بھی صحافت پر لگ جاتا، مجھ پر پابندی عمران خان دور میں لگائی گئی، جو میڈیا کو ٹیکس چور کہتے ہیں وہ یہ الزام ثابت بھی کریں۔موجودہ صورت حال میں مارشل لا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔