اسلام آباد ایئرپورٹ پر2 کروڑکے موبائل ، گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش

سامان کی چیکنگ کے دوران 23موبائل فونز، 11 گھڑیاںاور3 میک بک برآمدہوئے۔

               
October 24, 2022 · قومی
کسٹمز حکام نے سامان ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی۔فائل فوٹو

کسٹمز حکام نے سامان ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی۔فائل فوٹو

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، سامان کی چیکنگ کے دوران 23موبائل فونز، 11 گھڑیاںاور3 میک بک برآمدہوئے، کسٹمز حکام نے سامان ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی۔