کراچی:کلفٹن میں سیلاب متاثرہ کم عمربچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے، اس سلسلے میں بتدریج معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نکلا، جس کا نام غلام رسول اور تعلق سانگھڑ سے ہے۔
گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان بچی کو ڈیفنس کے علاقے میں کار میں گھماتے اور اس دوران زیادتی کرتے رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے بچی کے ساتھ 40 منٹ تک زیادتی کی گئی۔
مرکزی ملزم کے ساتھی کا نام خالد حسین ہے، جو ٹنڈوالہیار کا رہائشی ہے اور وقوعے سے ایک روز پہلے ہی کراچی آیا تھا۔ملزمان نے 10 سالہ بچی کو چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔