واوڈا کے اشاروں والی بات کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، سعید غنی

کراچی (اُمت نیوز)سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے عمران خان ارشد شریف کے سانحہ سے بھی کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے پاس کیا انفارمیشن تھیں جو کسی سے شیئر نہیں کی اور ارشد شریف کو باہر بھیجا۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصل واوڈا عمران خان کے قریب ترین سمجھے جاتے ہیں، واوڈا نے کچھ اشاروں میں کوئی بات کی ہے تو اسے ہمیں ہلکا نہیں لینا چاہیے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نہ کوئی معلومات ان کے پاس ہیں آنے والے دنوں میں چیزیں سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے آج اپنی پریس کانفرنس انکشاف کی کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، اس کی سازش پاکستان میں تیار کی گئی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے